سروے کے مطابق امریکا میں ہر 10 میں سے 9 بچے روزانہ سماجی رابطے کی سائٹ استعمال کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق بچوں کی زیادہ تر تعداد ٹوئٹر اور انسٹگرام کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ فیس بک کا تیسرا نمبر ہے، امریکی ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے میں بچوں سے پوچھا گیا کہ وہ سماجی رابطے کے لئے کس سائٹ کا استعمال کرتے ہیں جس پر 76 فیصد بچوں کا
کہنا تھا کہ انسٹگرام ان کی سب سے مقبول سماجی رابطہ کی سائٹ ہے، 59 فیصد کی جانب سے ٹوئٹر کے استعمال کو پسندیدہ قرار دیا گیا جبکہ 45 فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ وہ فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کی مقبولیت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہےجبکہ گزشتہ 6 ماہ پہلے کئے گئے سروے میں 72 فیصد بچوں نے فیس بک کو مقبول سائٹ قرار دیا تھا۔